3
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ڈیرل مچل کی دستیابی کی تصدیق کردی۔
ٹم ساؤتھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرل مچل کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ٹم ساؤتھی نے کہا کہ ڈیرل مچل کے تمام ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں، مارک چیپمین کو ڈیرل میچل کے لیے جگہ چھوڑنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیپمین کی بدقسمتی ہے، ڈیرل مچل ایک اہم کھلاڑی ہے، سری لنکا کے خلاف میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈر ڈیرل مچل انجری کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔