کرکٹ میں بیٹر کو قابو اور آؤٹ کرنے کے لیے بہت محنت اور کوشش کرنا پڑتی ہے۔ اکثر گراؤنڈ میں کپتان اور بولر کو اس حوالے سے طویل گفتگو کرتے بھی دیکھا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپین کرکٹ لیگ کے میچ میں ناروے کی ٹیم نے اپنے 9 فیلڈرز کو ’سِلپ‘ پر کھڑا کردیا جسے دیکھ کر دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے مداح حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یورپین کرکٹ لیگ کے 18 ویں میچ میں رومانیہ کے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے لیے ناروے کی ٹیم نے انوکھی فیلڈ سیٹ کی تھی۔
اس انوکھی فیلڈ سیٹنگ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا جارہا ہے اور اسے دیکھنے والے اس پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 10 اوور کے میچ میں ناروے نے کامیابی حاصل کی تھی۔