1
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں انفلوئنزا (فلو) این ون ایچ ون کے 2 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
حکام این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں موسم کے دوران انفلوئنزا (فلو) این ون ایچ ون کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اس کی ویکسین موجود ہے۔
این آئی ایچ حکام نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بشمول حاملہ خواتین اور بزرگ ویکسین لگوا سکتے ہیں، موسم کی تبدیلی کے بعد امید ہے کہ اس میں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت اور قومی ادارہ صحت نے انفلوئنزا اے ایچ ون این ون کو 2010 میں موسمی فلُو قرار دیا تھا۔