پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 2 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 2 اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 371 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 140 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 423 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار 250 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 ہزار 38 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 91 لاکھ 96 ہزار 721 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔