بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔
ایک بھارتی یوٹیویب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ہر بھجن سنگھ نے پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔
سابق آف اسپنر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں میرے دوست ہوا کرتے تھے، شاہد آفریدی میرے لیے مختلف چیزیں بطور تحائف لایا کرتے تھے۔
ہربھجن سنگھ نے بتایا ہے کہ لالہ میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لایا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی، میں ان سے کرکٹ پر بات کرتا تھا۔
ہر بھجن سنگھ نے بتایا کہ ثقلین مشتاق کے بعد میں پاکستان کی ساری ٹیم کے ساتھ ملا۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان کے خلاف 1999ء کا دہلی ٹیسٹ یاد ہے جب انیل کمبلے نے اننگز میں 10 وکٹیں لیں۔
بھارتی کرکٹر کا مزید کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ اچھا لگا کہ میں نے اننگز میں کوئی وکٹ نہیں لی، اننگز میں 10 وکٹیں بہت بڑا کارنامہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمبلے کی 6 وکٹوں کے بعد میں نے چاہا کہ اب مجھے وکٹ نہ ملے، میں چاہتا تھا کہ انیل کمبلے پاکستان کے خلاف اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کریں۔