2
ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا فی تولہ دام 1400 روپے بڑھا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2022 ڈالر فی اونس ہے۔