2
سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کے سبب 5 بچے انتقال کر گئے.
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ان 5 بچوں کی اموات 24 گھنٹوں میں ہوئی ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ نے مزید بتایا ہےکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 1 سال سے کم تھیں۔
محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 33 اور رواں سال 454 ہو گئی ہے۔