6
ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیال رہے کہ دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ اگر اس میچ میں بھارت کو شکست ہوئی تو اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔
آج کے میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی بشنوئی کی جگہ روی چندرن ایشوین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔