دنیا بھر میں انسانی زندگی کے لئے شدید خطرہ بننے والی وبا کورونا سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزہ ( خاص وقت تک بھوکا رہنا یا کھانا پینا چھوڑ دینا) اس بیماری کے خلاف موثر اور بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ پانی زیادہ استعمال کرنے اور اکثر روزہ ( خاص وقت تک کھانا پینا چھوڑ دینا) رکھنے والے لوگوں کو کورونا وائرس زیادہ نقصان نہیں پہنچاتا، ایسے لوگوں میں بیماری کے دوران اسپتال جانے اور موت کا خطرہ کم ہوتاہے۔
اس حوالے سے تحقیق کی گئی جس کے مطابق کورونا سے متاثرہ 250 افراد میں سے 73 لوگوں کو بیماری نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا، کورونا سے متاثرہ مذکورہ 73 افراد کم از کم مہینے میں ایک بار خاص وقت تک بھوکا رہتے یا صرف پانی کا استعمال کرتے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں میں کورونا کی وجہ سے اسپتال میں داخلے یا پھر بیماری سے موت کا خطرہ بھی کم دیکھنے میں آیا۔