موسم گرما کی سوغات، پھلوں کے بادشاہ آم کے مزے بھی لینا چاہتے ہیں اور بڑھتے وزن سے بھی پریشان ہیں تو پریشانی چھوڑیئے اور درج ذیل آم سے تیار کردہ تراکیب اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کرکے مزے لیجئے۔
یہ تراکیب پروٹین سے بھرپور ہیں جو آپ کا وزن بڑھنے سے روکیں گی اور آپ کو ہر وقت بے وقت کی بھوک کے احساس سے بھی محفوظ رکھیں گی۔
آم اور جو سے تیار کردہ پین کیک:
یہ پین کیک جہاں ذائقہ دار ہیں وہیں یہ غذائیت سے بھی بھر پور ہیں۔
اس کے لئے آپ کو درکار ہوگا، آم رس اور رات بھر بادام کے دودھ میں بھگوئی ہوئے جو، ان دونوں اجزاء کو مکسر میں گرینڈ کرلیجئے اور پھر اس میں حسب ضرورت شہد۔ دار چینی پاوڈر شامل کرلیجئے آپ کا آمیزہ تیار ہے۔
اب پین پر ہلکا مکھن لگائیں پھر تیار کردہ آمیزے سے مزیدار پین کیک تیار کیجئے۔
اسموتھی:
آم اور بیریز کا استعمال کرکے آپ اسموتھی بھی بنا سکتے ہیں اور اس اسموتھی کو مزید صحت بخش بنانے کے لئے اس میں بادام کے دودھ میں بھگوئی ہوئے جو بھی شامل کرسکتے ہیں اور اگر آپ کو میٹھا زیادہ پسند ہے تو چینی کی بجائے شہد کا استعمال کرسکتے ہیں۔
مینگو قلفی:
گرمی کی شدت دور کرنی ہو تو بھلا آئسکریم اور قلفی سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔ اگر آپ آم سے تیار کردہ قلفی گھر پر بنائیں تو یہ صحت بخش متبادل ہوسکتا ہے۔
اس کے لئے آپ کو فل کریم ملک، کنڈنسڈ ملک اور پاؤڈر ملک ایک پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اُبالنا ہوگا، جب مقدار آدھی رہ جائے تو اسے ایک بلینڈر میں ڈال کر مکس کریں اور ساتھ ہی آم اور الائچی بھی شامل کردیں۔
روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کریں پھر اسے مطلوبہ سانچوں میں ڈال کر سیل بند کردیں اور 6 سے 8 گھنٹے فریزر میں جمنے کے لئے رکھ دیں- آپ کی مزیدار قلفی تیار ہے۔
فروزن پارفیٹ:
اس کے لئے آپ کو دہی میں حسب ضرورت شہد اور ونیلا ایسینس شامل کرنا ہے اب سروینگ گلاس میں اس فلیور دہی، موصلی اور کیوبز میں کٹ کیے ہوئے آم کی یک بعد دیگر تہہ لگائیں اور مزیدار فروزن پارفیٹ انجوائے کیجئے۔ دہی اور آم دونوں ہی نظام ہاضمہ کے لئے بہترین ہے۔