3
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کا انعقاد یقینی بنانے اور اسٹیڈیم کو بارش سے بچانے کے لیے گراؤنڈ اسٹاف سرگرم ہے۔
رپورٹس کے مطابق گہرے بادل میلبرن گراؤنڈ کے اطراف موجود ہیں، جس کے باعث گراؤنڈ کی پچ کو کور کردیا گیا ہے۔
میلبرن گراؤنڈ کے اطراف میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو 15 سے 25 ملی میٹر جبکہ پیر کو 10 سے 15 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ میلبرن میں اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جانا ہے۔