انگلینڈ نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی میں 4 میچز کا نتیجہ 2-2 سے برابر ہوا جبکہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پانچواں میچ کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ انگلینڈ نے اس میچ کے لیے 4 تبدیلیاں کی ہیں۔
قومی ٹیم میں خوشدل کی جگہ پر حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے، عثمان قادر کی جگہ پر شاداب خان جبکہ محمد حسنین کو آرام دے کر عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔
قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، حارث رؤف اور عامر جمال پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔