2
پنجاب بھر میں امراض قلب کے بعد نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر زچگی کے علاج کی سہولت بھی بند کردی گئی۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن (ایس ایل آئی سی) نے صحت کارڈ سے متعلق نجی اسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے کے ذریعے ایس ایل آئی سی نے صحت کارڈ پینل کے نجی اسپتالوں کو مفت زچگی علاج بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے نجی اسپتالوں کو مراسلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہے۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نارمل ڈلیوری یا سی سیکشن پر اسٹیٹ لائف کوئی ادائیگی نہیں کرے گا۔