آخر قانونی جنگ لڑنے کے بعد حکومت کیس ہارگئی

کراچی(آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے 130ایکڑ زمین کے پی ٹی کی ملکیت قرار دیتے ہوئے کے پی ٹی کی زمین کے پی ٹی کے حوالے کرنےکا حکم دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق کے پی ٹی ہاوسنگ سوسائٹی نے حکومت سندھ کیخلاف زمین کی ملکیت کا کیس جیت لیا،،عدالت نے مائی کولاچی بائی پاس پر130ایکڑ زمین کے

پی ٹی کی ملکیت قراردیدی،حکومت سندھ نے ماحولیاتی اثرات کے نام پر زمین پر ترقیاتی کام روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،حکومت سندھ نے زمین کی ملکیت کا دعوی کیا تھا لیکن محکمہ ریونیو نے تسلیم کیا کہ زمین کے پی ٹی استعمال کررہی ہے،صوبائی حکومت نے کے پی ٹی کی جانب سے امریکی قونصل خانے کو زمین دینے پر کوئی اعتراض نہیں کیاتھا،عدالت نے 18سال کی قانونی جنگ کے بعد کے پی ٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا،عدالت نے صوبائی حکومت کو ہدایت کردی ہے کہ کے پی ٹی آفیسرز ہاوسنگ کی زمین پر کوئی مداخلت نہ کی جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved