ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019
           

پرائیویٹ سکولوں میں 45،45ہزار روپے تک فیسیں ایسے سکولوں میں طلبا سے داخلہ فیس کتنی لی جاتی ہے؟؟ ایف آئی اے نے پاکستانیوں کو ہکا بکا کر دینے والی رپورٹ جاری کردی


لاہور(آئی این پی ) ایف آئی اے نے لاہور میں نجی اسکولوں کی فیسوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلیں، نجی اسکولوں کی جانب سے طلبہ سے 9 سے 45 ہزار روپے تک فیس وصول کی جارہی ہے، پندرہ ہزار سے لیکر تیس ہزار روپے تک فی طالب علم ایڈمیشن فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سائبر

کرائم ونگ نے لاکاس، بیکن ہاوس، لاہور گرائمر، امریکن اسکول، روٹس اسکول سسٹم، ریسورسز اکیڈمی، الائنس ریسورس سمیت دیگر نجی اسکولوں اور اکیڈمیوں کی فیسوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر تے ہوئے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں بتایا کہ نجی اسکول اور اکیڈمیاں 9 ہزار سے لیکر 45 ہزار روپے تک فیس وصول کرتے ہیں۔نجی اسکولوں کی کم سے کم فیس نو ہزار اور زیادہ سے زیادہ فیس 45 ہزار روپے وصول کی جارہی ہے۔ بعض اسکول اور اکیڈمیاں ماہانہ جبکہ کچھ تعلیمی ادارے دو ماہ کی فیس ایک ساتھ وصول کرتے ہیں۔ والدین سے پندرہ ہزار سے لیکر تیس ہزار روپے تک فی طالب علم ایڈمیشن فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔ کچھ ایسے اسکول بھی ہیں جہاں بنیادی طور پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔تمام نجی اسکولوں نے ایف آئی اے کو تحریری طور پر اپنی فیس 20 فیصد تک کم کر نے سے آگاہ کردیا ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں عدالت جو فیصلہ کرے گی تمام نجی اسکولوں کو اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us