بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے اسپنر روی ایشوین کے وکٹ لینے کے بعد منہ پر ہاتھ رکھنے کے انداز پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کپل دیو روی ایشوین کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں واپسی اور ان کی فارم کو لے کر بات کی۔
کپل دیو کا کہنا تھا کہ اُس نے وکٹیں لیں، لیکن وہ ان وکٹوں سے مجھے اعتماد میں نہیں لے پا رہے، کیونکہ ان وکٹوں کو دیکھ کر ایسا نہیں لگا کہ ایشوین نے انہیں آؤٹ کیا ہے۔
بھارتی لیجنڈی کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹرز اس طرح آؤٹ ہوئے کہ انہیں خود بھی ایک دو وکٹیں لیتے ہوئے شرم آرہی تھی اور وکٹ لینے کے بعد اپنا منہ اپنے ہاتھوں سے چھپا رہے تھے۔