26
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 679 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے جبکہ اس دوران 5 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔
محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 156 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمۂ صحت نے کہا کہ پنجاب میں رواں سال اب تک 20 ہزار 267 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب میں رواں سال اب تک 316 بچے نمونیا سے انتقال کر چکے ہیں۔