بھارتی ٹیم کے سابق بیٹر گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی پر طعنہ مارتے ہوئے کہا کہ رنز وہ نہیں بنانا جس سے آپ کا ریکارڈ بنے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے کہا کہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ میں رنز بنانے کے مائنڈ سیٹ سے جائے اور ٹیم کے لیے رنز بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ایسے 50 یا 100 کا کوئی کام نہیں جو ٹیم کے کام نہ آیا بلکہ ایسے 30 یا 40 رنز بنائے جو آپ کی ٹیم کی جیت کے لیے اثر رکھتے ہو۔
گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ جب بھی بڑے ایونٹ میں جاتے ہیں تو اپنے ریکارڈز گھر چھوڑ دینے چاہیے کیوں کہ آپ کے ریکارڈز کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے ضروری ٹیم کی جیت ہوتی ہے۔