خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں 44 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کے پہلے روز 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
ای او سی کا کہنا ہے کہ پشاور میں ایک لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ شہر میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مہم میں 15 ہزار پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ای او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔