15
خیبر پختونخوا کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں طبی آلات و ادویات کی قلت دور کرنے کےلیے درکار رقم کی منظوری صوبائی کابینہ سے لے لی ہے۔
مشیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی کمزور معاشی حالت کے باوجود پانچ ارب روپے سے زیادہ کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو ادویات کی مد میں فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ اگلے تین سے چار دنوں میں تمام سپتالوں میں ادویات دستیاب ہوں گی۔
ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ اس رقم سے ادویات کی خریداری اور بقایاجات کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔