ان دو کام سے کوئی ایک کریں سعودی عر ب نے بشارالاسد کو واضح پیغام دیدی

ریاض(روز نامہ اوصاف)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام کے سیاسی مستقبل میں بشار الاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ بشارالاسد تنازع کے پرامن حل کے لیے اقتدار چھوڑ دیں۔ لندن میں امریکا اور روس کے درمیان شام کے تنازع پرہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ لندن میں امریکا اور روس کے درمیان شام کے تنازع پرہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے اور دونوں بڑی طاقتیں کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو یہ فیصلہ کرناہوگا کہ بشارالاسد کی شام کے سیاسی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں۔ انہیں مسئلے کے سیاسی حل یا جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور روس کے درمیان شام کے بحران کے حوالے سے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر کوئی سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی اور پی ٹی آئی کے صداقت عباسی کے مابین پروگرام میں تکرار
نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلافات کی باتیں بہت پرانی ہیں، حامد میر
نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلافات کی باتیں بہت پرانی ہیں، حامد میر
عمران خان کیساتھ ہردورے میں زلفی بخاری کیوں ہوتے ہیں
چینی صدر نے تین نکاتی ایجنڈا پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو دورہ کی دعوت دی
حکومت نے صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved