کورونا وائرس، روس میں شیروں کو چھوڑے جانے کی خبریں جھوٹی نکلیں

ماسکو(نیوز ڈیسک)روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی جانب سے ملک بھر کی گلیوں میں شیروں کو چھوڑنے کی خبر جھوٹی نکلی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں محصور کرنے کے لیے روسی صدر کی جانب سے شیروں کو سڑکوں اور گلیوں میں چھوڑے جانے کی سوشل میڈیا کی خبریں جھوٹی نکلیں۔سوشل میڈیا

پر تیزی سے یہ خبر وائرل ہوئی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام کو گھروں میں محصور کرنے کے لیے شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں شیر چھوڑ دیے گئے ہیں۔ تاہم بعد میں روسی حکومت کی جانب سے خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا گیا۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر کے حکم کے بعد روس میں 800 شیروں اور ٹائیگرز کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں اور موذی وبا پر قابو پایا جا سکے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی شیروں کی تصاویر 2016 کی جنوبی افریقہ کی ہیں۔ جس میں شیروں کو گلیوں میں گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے اپنے شہریوں کو دو آپشن دیے ہیں جس میں ایک یہ کہ وہ دو ہفتے کے لیے گھروں میں رہیں یا پھر حکم کی خلاف ورزی پر پانچ سال کے لیے جیل جانے کو تیار رہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیر اعظم نے راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کا اعلان کر دیا
فوج لاک ڈائون کیلئے تیار، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے دوبارہ خطاب کاامکان
جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس
وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں، لی جیان ژاؤ
تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ
افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں، عمران خان

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved