مجھے بیٹنگ کو چ بنا دو، پھر دیکھنا بلے بازوں کے کرشمے ایسے سابق کھلاڑی نے درخواست دے دی کہ پاکستانی حیران رہ گئے

لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے درخواست دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ محمد وسیم پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ بھی ہیں۔اس کے علاوہ وہ سویڈن کی قومی ٹیم کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔بیٹنگ کوچ کے لیے فیصل اقبال نے بھی پی سی بی کو درخواست دے رکھی ہے۔اس سے قبل سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی سے استعفی دے دیا جس کے بعد انہیں ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق مصباح الحق نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے۔کچھ روز قبل مصباح الحق نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے سے قبل کرکٹ کمیٹی سے استعفی دیں گے۔دوسری جانب ماضی کے عظیم گیند باز وقار یونس بھی قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی اور پی ٹی آئی کے صداقت عباسی کے مابین پروگرام میں تکرار
نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلافات کی باتیں بہت پرانی ہیں، حامد میر
نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلافات کی باتیں بہت پرانی ہیں، حامد میر
عمران خان کیساتھ ہردورے میں زلفی بخاری کیوں ہوتے ہیں
چینی صدر نے تین نکاتی ایجنڈا پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو دورہ کی دعوت دی
حکومت نے صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved