وزیراعظم عمران خان بھی ترکش ڈراموں کے شوقین ،ترکی کے کس ڈرامے کواردومیں ڈب کرکے چلانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مشہورترک ڈرامے ’’ارطغر ل غازی ‘‘کوپاکستان ٹیلی ویژن پرنشرکرنے کی ہدایت کردی ہے۔مذکورہ ڈرامہ اردومیں ڈبنگ کے بعدناظرین کے لیے پیش کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ترکی کے کئی ڈرامے اب تک پاکستان میں نشرہوچکےہیں ۔ترکی کے ڈرامے پاکستان میں مقبول بھی بہت ہوئے ہیں جن میں

عشق ممنوع،فاطمہ گل ،اورمیراسلطان جیسے کئی ڈرامے شامل ہیں ،جہاں ترک سیریلز نے پاکستا ن میں خوب دادسمیٹی وہیں وزیراعظم عمران خان بھی ترک ڈراموں کے شوقین نکلے۔وزیراعظم اپنی ایک تقریر میں بھی ترک سیریل کا ذکر کر چکے ہیں تاہم اب انہوں نے مشہور ترک سریل ” ارطغرل غازی”کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ ڈرامہ سریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پر بنایا گیا ہے۔اس متعلق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے۔سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔ترک سیریل میں تاریخ اسلام،ثقافت اور اسلامی ہیروز کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان اور ترکی دونوں ممالک اس عزم کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ دنیا میں اسلام فوبیا کے خلاف متحدہ ہو کر لڑا جائے گا۔اس سلسلے میں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ مل کر ان فاؤنڈیشنز کے بارے میں تحقیقات کریں گے جو مغرب میں اسلام فوبیا کا سبب بن رہے ہیں۔ اسلام فوبیا کے سد باب کیلئے 22 مارچ کو استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بھی بلائی گئی تھی جس میں المناک سانحے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عالمی اقتصادی فورم میں عمران خان کا 14منٹ پر مشتمل خطاب ،صدر بورگے کی تعریف
جو کوئی نہ کرسکا وہ وزیراعظم عمران خان نے کردکھایا،کسانوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی
عمران اسمبلی میں پہلی دوستانہ تقریر کرلیتے تو حالات مختلف ہوتے، نعیم الحق
مخالفین کو اس حد تک نہیں گرنا چاہیئے، بشریٰ بی بی پر تنقید پر وزیراعظم دلبرداشتہ
کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف
وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کتنی ہے؟ اعداد و شمار جاری

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved