وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں، لی جیان ژاؤ

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بیجنگ حکومت کے اقدامات کو سراہنے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں جنہوں نے کورونا وائرس کےخلاف چین

کےکردار کو سراہا ہے۔لی جیان ژاؤ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ چین کے تجربات کی پیروی کریں، ہماری خواہش ہے پاکستان کورونا کےخلاف جلد کامیاب ہو۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کورونا سے نمٹنے کے لیے نیک تمناؤں کا بیان مہلک وبا کے خلاف جنگ میں پاکستانی حوصلوں کو جلا بخشے گا اور اس سے طبی عملے سمیت ان تمام افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی جو کورونا کریش مشن میں توانائیاں صرف کررہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کورونا کنٹرول کرنے کے لیے چینی حکومت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیر اعظم نے راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کا اعلان کر دیا
فوج لاک ڈائون کیلئے تیار، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے دوبارہ خطاب کاامکان
جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس
وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں، لی جیان ژاؤ
تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ
افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں، عمران خان

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved