تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پاکستان اور افغانستان کے مابین چمن بارڈر پر باب دوستی گیٹ کو مال بردار ٹرکوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔چمن بارڈر پر باب دوستی سے مال بردار ٹرکوں کی افغانستان روانگی کا عمل 21 مارچ ہفتہ سے شروع ہوگیا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 سے زائد ٹرک اشیائے خورد و نوش لیئے

افغانستان جاٗین گے، جب کہ پاکستان سے ٹرانزٹ ، ایکسپورٹ کے ٹرک اور کنٹینرز جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان جانے والے ٹرکوں میں تازہ پھل، سبزیاں اور کھانے کی دیگر ضروریات اشیائے شامل ہیں۔ کنٹینرز اور ٹرکوں کی گزشتہ روز کلیئرنگ کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر باب دوستی20 روز سے بند تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز 20 مارچ کو چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت دی تھی۔وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چمن اسپن بولدک سرحد کھولنے کا حکم دیا ہے، اس سے سرحد کے ذریعے ٹرکوں کی افغانستان ميں آمد و رفت ممکن ہوگی۔

 

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیر اعظم نے راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کا اعلان کر دیا
فوج لاک ڈائون کیلئے تیار، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے دوبارہ خطاب کاامکان
جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس
وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں، لی جیان ژاؤ
تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ
افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں، عمران خان

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved