افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں، عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے چمن میں گزشتہ کئی رو ز سے بند پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں.عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی بھی ہدایت کردی ہے، بحران کے وقت میں بھی برادر

ملک کے ساتھ ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 450 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو افراد جان لیوا مرض کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔سندھ میں سب سےزیادہ دوسو پینتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں اکیاسی، پنجاب میں اٹھہتر مریض ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چوبیس، خیبرپختونخوا میں تئیس، اور اسلام آباد میں کورونا کے آٹھ مریض سامنے آئے ہیں۔پنجاب نے سندھ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے اور بلوچستان حکومت نے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کریک ڈاؤن اور مذکورہ اشیا کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔حکومت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کے تدارک کیلئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ میں بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہو چکی ہے جب کہ صوبےمیں انٹرسٹی بس سروس بھی پندرہ روز کیلئے بند کردی گئی ہے۔

 

 

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیر اعظم نے راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کا اعلان کر دیا
فوج لاک ڈائون کیلئے تیار، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے دوبارہ خطاب کاامکان
جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس
وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں، لی جیان ژاؤ
تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ
افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں، عمران خان

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved