وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کتنی ہے؟ اعداد و شمار جاری

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے جہاں ملک میں مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کیا وہیں اس بات کا بھی انکشاف کردیا کہ انھیں جو تنخواہ ملتی ہے اس سے ان کے گھر کے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ میں اقتدار میں آ کر کوئی فیکڑیاں نہیں بنا رہا، اپنے گھر کا خرچہ خود کرتا ہوں۔ وزیراعظم

عمران خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں۔ صارفین وزیراعظم کے بیان کے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ دوسری جانب سیاستدانوں کی جانب سے بھی اس بیان پر ردعمل سامنے آیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کا اپنی تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوپارہا ، جس پر شاہد خاقان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تنخواہ بڑھا دی جائے تو بہتر ہو گا لیکن عمران خان ٹیکس بھی ادا کریں وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔سوال یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کتنی ہے؟ مئی 2019 میں انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم کی تنخواہ 107280 روپے ہے، اخراجاتی الاؤنس 50 ہزار، 21456 روپے ایڈہاک ریلیف الاؤنس، 12110 روپے ایڈہاک الاؤنس اور 10728 روپے ایڈہاک ریلیف آل بھی شامل ہے۔تنخواہ

میں ایڈہاک الاؤنسز کی رقم شامل کرنے کے بعد تنخواہ کی رقم 201574 روپے بنتی ہے جو کہ ٹیکس اور بقایاجات کی کٹوتی کے بعد 196979 رہ جاتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
23سالہ رفاقت کا اختتام
ترک صدر کے دورے کے دوران آرمی چیف اور عمران خان اکٹھے نظر کیوں نہ آئے، جانیں
اردوان پاکستان میں الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کیا بیان دیدیا
میں کرپٹ نہیں، جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے: وزیراعظم
ترک صدر کے ساتھ ترکی سرمایہ کار بھی صدر کے ساتھ ہیں
کشمیر ترکی کیلئے ایسا ہی ہے جیسا پاکستان کیلئے ، ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اہم خطا ب

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved