ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019
           

امریکہ میں نئی تاریخ رقم ، 1837میں مسلمانوں پر لگائی گئی کون سی پابندی 181سال بعد ختم ہوگئی، حیران کن رپورٹ


واشنگٹن(آئی این پی)امریکی کانگریس کے نئے نمائندگان نے 1837میں لگنے والی اس پابندی کو ختم کر دیا،181سال میں پہلی بار خواتین با حجاب ہو کر ایوان میں آسکیں گی۔گزشتہ روزامریکا کے وسط مدتی انتخابات میں منتخب ہوکر پہلی مرتبہ کانگریس پہنچنے والی دو مسلمان خواتین راشدہ طالب اور الہان عمر نے

قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا اور اسی دن الہان عمر کی سر ڈھانپنے کے قانون میں ترمیم پر ووٹنگ ہوئی۔واضح رہے مشی گن سے منتخب ہونے والی راشدہ طالب اور منی سوٹا سے الہان عمر کو پہلی مسلمان خواتین ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس کے ایوان نمائندگان تک رسائی حاصل کی۔37سالہ الہان عمر نے حجاب پہن کر حلف اٹھایاجس کی چیمبر میں گزشتہ181سال سے پابندی تھی۔الہان عمر نے اس پابندی کو ختم کرنے کی خوشی کا اظہار ٹوئٹر پیغام میں یوں کیا کہ کانگریس نے181سالہ سر ڈھانپنے کی پابندی ختم کردی اورمیں اس دن کی منتظر ہوں جب امریکا میں مسلمانوں پر سے دیگر عائد پابندیاں بھی ہٹادی جائیں گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us