ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019
           

شیخ رشید اور شہباز شریف اب آمنے سامنے ہوں گے انتہائی حیران کن خبر آگئی


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ مناظرہ کریں ثابت کروں گا کہ یہ لوگ این آر او کے متلاشی ہیں، شریف خاندان کی اولادیں دنیا کے مہنگے ترین علاقوں میں رہتی ہیں ، یہ چوری بھی کریں اور اپوزیشن لیڈر بھی بنیںان کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا

اسپیکر کافیصلہ ہے اس معاملے میں میں کچھ نہیں کہتا ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ریمانڈ کے وقت چیئرمین پی اے سی بنانا درست نہیں ،نیا پاکستان یہ ہے کہ قلندر باہر پھریں، قانون کے تحت چورجیلوں کے اندر جائیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کاحقیقی دوست ہوں،دوست وہ ہے جو صحیح مشورہ دے، سگار کی طرح این آر او کی بھی پانچ قسمیں ہیں۔اپوزیشن نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا ہے، یہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،شہباز شریف کو چیلنج کرتاہوں ، یہ میڈیا کے سامنے مجھ سے مناظرہ کرلیں۔ ثابت کرونگاشہباز شریف این آراو کے متلاشی ہیں،اور اس پربھرپورکام ہورہاہے۔ (

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us