پاکستان یہ مزہ چکھنے کےلئے تیار ہو جائے بھارت نے صدی کی سب سے بڑی دھمکی دے دی

نئی دہلی(ا?ئی این پی)بھارتی وزیر خزانہ نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی دستوں پر حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تجارتی شعبے میں پاکستان کو دی جانے والی تمام رعایات ختم کر دے گا۔جمعہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت تجارتی شعبے میں پاکستان کو دی جانے والی تمام رعایات ختم کر دے گا۔ بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت پاکستان

کو مکمل طور پر تنہا کرنے کے لیے سفارتی سطح پر تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔ جیٹلی کا یہ بیان گزشتہ روز بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نیم فوجی دستوں کے قافلے پر خود کش حملے کے رد عمل میں سامنے ا?یا ہے۔ جیش محمد نامی تنظیم نیکم از کم چوالیس فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ بھارتی کشمیر میں اب تک کا خونریز ترین حملہ تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved