کوئی بھی ادارہ یا کمپنی اپنے ملازمین کو بغیر تنخواہ کے چھٹی پر نہیں بھیج سکتا، سعودی حکومت

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی حکام نے موجودہ حالات میں ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کردی، سعودی وزارت قوت و سماجی بہبود نے تاکید کی ہے کہ کسی بھی ملازم کو بغیر تنخواہ کے چھٹی نہیں دی جائے گی۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام اور شہریوں کی حفظان صحت کےلیے بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت ملازمین کو بھی چھٹیاں دینے اور

گھر سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا نجی ادارہ ملازمین کی اجازت کے بغیر انہیں بغیر تنخواہ چھٹی نہیں دے سکتے، ملازم اور مالک دونوں پر ملازمت کے معاہدے کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔وزارت سماجی بہبود و افرادی قوت کا کہنا ہے کہ موجودہ اقدامات عارضی ہیں اور ان عارضی حالات کے باعث ملازمت کے معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔اس بات کا اعلان وزارت افرادی قوت نے نجی اداروں کے سوال پر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کیا ہم ملازمین کو بغیر اجرت چھٹی پر روانہ کرسکتے ہیں۔وزارت افرادی قوت کے جاری اعلامیے کے مطابق وہ ملازمین جن کا ان حالات میں دفاتر و کمپنیوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں انہیں کسی اور نوعیت کا کام سپرد کردیا جائے۔حکومت نے ملازمین کو مطلع کیا ہے کہ اگر ادارہ ان کے ساتھ کیے گئے ملازمت کے معاہدے کی خلاف ورزی کرے تو وہ فوری طور پر وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کو مطلع کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیر اعظم نے راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کا اعلان کر دیا
فوج لاک ڈائون کیلئے تیار، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے دوبارہ خطاب کاامکان
جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس
وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں، لی جیان ژاؤ
تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ
افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں، عمران خان

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved