پاکستان میں خودکشی کرلینالیکن بھارت نہ آنا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی حکومت نے پاکستانی مہاجرین کے لیے جودھپورمیں مہاجرکیمپ بنارکھاہے اورسندھ کے متعددہندوپاکستان سے ہجرت کرکے بھارت کے اس جودھپورکیمپ میں رہائش پذیرہیں انہی مہاجرین میں سے ایک بھیل چندبھی ہے جو2014میں اپنی ساری جائیدادبیچ کربھارت چلاگیا۔بھارت جانےکے بعداسے جودھپورکے مہاجرکیمپ میں بھیج دیاگیاجہاں وہ کسمپرسی کی زندگی بسرکررہاہے اورپاکستان کودن رات

یادکرتاہے ،بھیل چندکے مطابق پاکستان میں صرف ہندواورمسلمان آبادہیں لیکن مجھے بھارت آکرپتاچلاکہ یہاں پرتوہندوئوںکی بھی چارنسلیں ہیں ۔بھیل چندنے کہاکہ میں ایک دن مندرگیاتوبرہمنوںنے مجھے داخل ہی نہیں ہونے دیابھیلوں کووہ اپنے مندروں کے قریب بھی نہیں جانے دیتے اس نے کہاکہ میرے ایک بھیل دوست نے برہمنوںکے کنوئیں سے پانی بھراتواسے انہوں نے تشددکانشانہ بنایابھارت میں ایک توبھیلوں کوملیج سمجھاجاتاہے اوردوسرابھارتی ہم لوگوں کوپاکستانی ہونے کی وجہ سے نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس نے کہاکہ میرے جورشتہ دارپاکستان میں ہیں میں ان سے کہوں گاکہ اگروہاں کے حالات ٹھیک نہیں تووہاں پرہی خودکشی کرلینالیکن بھارت واپس نہ آنا۔میں روز سوچتاہوں کہ پاکستان چھوڑ کرمیں نے بہت بڑی غلطی کی میراملک وہ تھایہ نہیں ۔میں یہ سوچتاہوں کہ میرے بچے کل یہ کہیں کہ میرے والدنے انڈیاشفٹ کراچھافیصلہ کیامگرسردست میں پچھتارہاہوں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں گھوٹکی کے کمارکے تاثرات بھی درج

ہیںکمارکاکہناہےکہ بھارت میں انتہاء پسندوں نے 1992میں بابری مسجدگرائی ہم ہندوئوں کوپاکستان میں اس کابہت نقصان ہواہم مسلمانوں کی نفرت کانشانہ بننے لگے ،نریندرمودی نے اقتدارمیں آکرپاکستانی ہندوئوں کے لیےامیگریشن پالیسی نرم کردی ہم میں سے بہت سارے لوگوں نے اس پالیسی کافائدہ اٹھانے کافیصلہ کیا،سندھ کے لاتعدادخاندان بھارت شفٹ ہوگئےلیکن یہ پچھتارہے ہیں اوران میں سے بے شمارلوگ واپس پاکستان بھی آرہے ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
آرمی چیف کے بعد وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات ،کس معاملےپرتبادلہ خیال ہوا،جانیں
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی کشمیرپر تقریر روکنےکی بھارتی وفد کی کوششیں ناکام ہوگئیں
سپریم کورٹ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے: وزیراعظم
سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن کیلئے روانہ
شہباز شریف جو ڈرامے کررہے ہیں قوم سب سمجھ چکی ہے، عمران خان اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، شہباز شریف جو ڈرامے کررہے ہیں قوم سب سمجھ چکی ہے، کہتے ہیں نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہوگا، 800 سے زائد قیدی جیلوں میں گزشتہ 10 سالوں میں مرچکے ہیں ان کا کون ذمہ دار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا ایمان ہے کہ پاکستان ایک عظیم قوم بنے گی اور وہ اس وقت بنے گی جب یہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑی ہوگی، مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف اور انسانیت پر رکھی گئی تھی، جو ریاست اپنے کمزور، غریب، بیواؤں، یتیموں پر رحم کرتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل جائے گا مگر نا انصافی کا نہیں۔

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved