سام سنگ نے گلیکسی سیون کی فروخت معطل کر دی حیرا ن کن وجہ بھی سامنے آگئی

سیول(روز نا مہ اوصاف)جنوبی کوریا کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فون تیار کرنے والے بین الاقوامی ادارے سام سنگ نے اپنے نئے اسمارٹ فون گلیکسی سیون کی فروخت کو معطل کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کی وجہ اِس فون کی بیٹری کا گرم ہو کر پھٹنا بتایا گیا ہے۔ اس ادارے نے اْن صارفین کو متبادل سمارٹ فون دینے کا بھی اعلان کیا ہے جن کے پاس گلیکسی سیون ہے۔ سام سنگ نے بڑی اسکرین کے حامل اِس موبائل فون کو انیس اگست کو جنوبی کوریا اور امریکا سمیت کئی ملکوں میں مارکیٹ کیا تھا۔ مختلف ممالک میں اب تک یہ فون ایک ملین سے زائد تعداد میں فروخت ہو چکا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved