سائیکل رےس، کھلاڑی نے ایک سو چھپن کلومیٹرز کا فاصلہ تین گھنٹے اکیس منٹ میں طے کر کے کامیابی حاصل کی

بارسلونا (روز نامہ اوصاف ) لکسمبرگ کے رائیڈر جیمپی ڈرکر نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فنش لائن سب سے پہلے عبور کی۔ انہوں نےمقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 21 منٹ اور اٹھارہ سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ میں کولمبیا کے نائرو کی مجموعی برتری برقرار ہے ۔تفصےلات کے مطابق ویلٹا سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ لکسمبرگ کے جیمپی ڈرکر نے جیت لیا ہے۔ ٹور آف سپین سائیکل ریس کےسولہویں مرحلے میں رائیڈرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ دنیا بھر سے شریک سائیکلسٹس نے ایک سو چھپن اعشاریہ چار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے بھرپور محنت کی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved