تحریک انصاف حکومنت نے اپنی پانچ ماہ کی مدت کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا

اسلام ا?باد(ا?ئی این پی )و زیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے، حملہ عوامی جذبات کو کچلنے کا نتیجہ ہے، شہباز شریف کو پی اے سی سے ہٹانے پر کبھی سنجیدگی سے غور ہی نہیں ہوا،امید ہے شہباز شریف بہتر انداز میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے،ملک کی بہتری

کے لیے قانون سازی کریں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اسلام ا?باد میں منسٹر انکلیو کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں شہباز شریف بہتر انداز میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، تحریک انصاف قومی اسمبلی کو نئے اور مثبت انداز میں چلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوگا جس میں اپوزیشن سے قومی اسمبلی کا اجلاس مثبت انداز میں ا?گے بڑھنے پر اتفاق ہوگا۔نعیم الحق نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے مثبت رویہ اختیار کیا تو عمران خان اس روز ایوان سے خطاب بھی کریں گے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں کسی بھی سطح پر شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے پر کبھی سنجیدگی سے غور ہی نہیں ہوا، میڈیا سیاسی قائدین کے گرما گرم بیانات کو زیادہ اہمیت نہ دے۔ نعیم الحق نے کہا ملک کی بہتری کے لیے قانون سازی کریں گے، امید کرتے ہیں شہباز شریف مثبت رویہ اختیار کریں گے، چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کی کارروائی ا حسن طریقے سے ا?گے بڑھے۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں سنجیدہ رویہ اختیار کریں گی، پیر کو قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ہے، توقع ہے وزیراعظم خطاب کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved