ا?ئی ایم ایف پاکستان کو بلیک میل کررہا ہے حکومتی وزیر نے اپنی زبان سے اعتراف کر لیا

اسلام ا?باد( ا? ئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ا?ئی ایم ایف کی جانب سے گیس کی قیمتیں بڑھانے کے لیے دباو? ڈالا جا رہا ہے ،گیس بلوں میں اضافہ کے حوالے سے انکوائری کر رہے ہیں،گیس قیمتوںپر نظر ثانی کریں گے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران گوادرریفائینری ، پیٹروکیمیکل کمپلیکس سمیت

مجموعی طور پر دس معاہدوں پر دستخط ہوں گے،سعودی عرب ایل این جی سیکٹر،سٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تکنیکی اور مالی تعاون بھی کرے گا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی ولی عہدکے پاکستان دورہ کے دوران گوادرریفائینری ، پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران مجموعی طور پر دس معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔سعودی عرب ایل این جی سیکٹر،سٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ٹیکنکل اور فنانشل تعاون بھی کرے گا۔ سعودی عرب پاکستان میں پیٹرولیم سیکٹر میں دس ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔ا?ئل ریفائنری کے قیام سے ا?ئل درا?مد میں سالانہ 1.2ارب روپے کی بچت ہوگی۔گوادر ریفائنری سے دولاکھ بیرل سے تین لاکھ بیرل روزانہ پیدوار ہو گی۔معدنیات سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔فاسفیٹک کھادوں ،جرائم کے خاتمہ،متبال توانائی،تاخیر سے ادئیگیوں،ثقافتی تعاون سمیت میڈیا تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ا?ئی ایم ایف کی جانب سے گیس قیمتیں بڑھانے کا دباؤہے۔ا?ئی ایم ایف جنوری سے قیمتیں بڑھانے کے لیے دباو? ڈال رہا ہے۔ گیس بلوں میں اضافہ کے لیے انکوائری کر رہے ہیں۔گیس ٹیرف کے سلیب پر نظر ثانی کریں گے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved