مریم نواز کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں چودھری نثار کس سے معاملات طے کروا رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کے بیان نے ہر ایک کو چونکا دیا
لاہور(آئی اےن پی) مسلم لےگ (ن) کے سےنےٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مریم نوازکو ابھی سیاست کرنے کا قانونی حق نہیں اس لئے خاموش ہیں ،مریم نواز کو مقدمات سے انصاف مل جائے گاپھر سیاست میں بھی فعال ہو جائیں

گی‘چودھری نثار بتائیں وہ کس سے معاملات طے کرا رہے تھے جو خراب ہو گئے ۔ اتوار کواےک انٹر وےو کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا،ہم صرف عدالت سے انصاف چاہ رہے ہیں ،ڈیل کا الزام لگانے والے عدالت پر الزام عائد کر رہے ہیں ، ایسا نہ ہوکہ ڈیل کی بات کرنے والوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست آ جائے ،وزیراعظم جواب دیں این آر او میں دوسرافریق کون ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اندر ایک آمرانہ قوت موجود ہے ،جھاڑوپھیرنے کی بات سے خوف آتا ہے کہیں سب کچھ بہا کر نہ لے جائے،پرویز رشید کا کہناتھا کہ مشرف کو بچایا گیا اوروہ بیرون ملک چلے گئے ،نیب سیاسی انتقام کیلئے گرفتاریاں اور انکوائریاں کر رہا ہے ،آمدن سے زائد اثاثوں پر آپ کسی کو بھی پکڑ سکتے ہیں ،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاہد خاقان عباسی کیساتھ بھی سیاست ہونے کا گمان ہے ۔پرویز رشید نے کہا کہ علیم بھی علیمہ ہوتے تو آج جیل میں نہ ہوتے ،مریم نواز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مریم نوازکو ابھی سیاست کرنے کا قانونی حق نہیں اس لئے خاموش ہیں ،مریم نواز کی مقدمات سے انصاف مل جائے گاپھر سیاست میں بھی فعال ہو جائیں گی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے وزارت سے استعفیٰ اور پبلک اکانٹس کمیٹی کے ممبر بنیں،ان کا مزید کہناتھا کہ چودھری نثار بتائیں وہ کس سے معاملات طے کرا رہے تھے جو خراب ہو گئے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved