6 افراد کی باپ کو درخت کے ساتھ باندھ کر اس کی آنکھوں کے سامنے اس کی بیٹی سے زیادتی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت جنسی درندگی میں تیسری دنیا کے ممالک میں بد نام ترین پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ پورا معاشرہ جنسی حیوانیت میں ا س قدر گھر چکا ہے کہ لڑکیاں گھروں سے باہر تو کیا خود اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں، کچھ ایسا ہی واقعہ ریاست بہار کے علاقے کشن گنج کے ایک گائوں میں حال ہی میں آکر مقیم ہونے والی ایک فیملی کے

ساتھ پیش آیا ۔ جن کی نوعمر لڑکی کو اس کے باپ کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا خاندان حال ہی میں اس نئے گھر میں منتقل ہوا تھا۔ واقعے کے روز ان کے دروازے پر دستک ہوئی۔ دروازہ کھولا گیا تو 6مرد پانی مانگنے کے بہانے اندر گھس آئے اور اندر آتے ہی لڑکی کے والد کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ پھر وہ والد اور اس کی نوعمر بیٹی کو گھسیٹتے ہوئے گاؤں سے باہر لے گئے اور وہاں باپ کو ایک درخت کے ساتھ باندھ کر اس کے سامنے اس کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔رپورٹ کے مطابق گاؤں کے بااثر لوگوں اور پنچایت ملزمان کی پشت پناہی کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو مقدمہ درج کروانے سے منع کیا اور انہیں پولیس کو رپورٹ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں تاہم اطلاع ملنے پر علاقے کے ایس پی کمار اشیش متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے اور انہیں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی صدر سے ملاقات، حسن روحانی نے پاک فوج کے بارے میں وہ کچھ کہہ دیا جو بھارت سے کبھی ہضم نہیں ہو سکے گا
آرمی چیف کے بعد وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات ،کس معاملےپرتبادلہ خیال ہوا،جانیں
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی کشمیرپر تقریر روکنےکی بھارتی وفد کی کوششیں ناکام ہوگئیں
سپریم کورٹ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے: وزیراعظم
سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن کیلئے روانہ

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved