بھارتی ڈاکٹروں نے کورونا کی دواء تیار کرلی

لاہور (نیوز ڈیسک ) بھارت میں دو ڈاکٹروں نے مختلف دوائیوں کے استعمال سے کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا ہے ، ایک ہسپتال میں 10 میں سے 10 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں دو ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ دہلی میں ستر جنگ ہسپتال میں

سے 10 میں سے 10 مریض کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں ڈاکٹرز یہ دوائی پوری دنیا میں کرونا کے علاج میں استعمال کرنے کی تجویز دے رہے ہیں ۔مبشر لقمان کا اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ کورونا وائر س کی ہلاکتوں کے بعد دنیا بھر سے اچھی خبریں بھی آرہی ہیں جو کہ ایک ہلاکتوں میں روک تھام کیلئے امید کی کرن پیدا کرر ہی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ بزرگ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو جائے تو اس کا بچنا مشکل ہو جاتا ہے تاہم چین کی103 سالہ خاتون نے کورونا کو بھی ما ت دے دی ہے۔چین میں انفیکشن کے کیسز بہت کم ہو گئے ۔چین میں زندگیاں معمول پر آ رہی ہیں امریکہ اور ایپل نے اپنے 42 سے زائد سٹور کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ چین میں موجود ہیں اس سے معلو م ہو تا ہے کہ چین میں حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کا لاک ڈاؤن پہلے کبھی نہیں ہوا ، جس کے باعث لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں تاہم اچھی خبریں بھی موجود ہیں۔ اس لئے پر امید رہنے کی ضرورت ہے ۔ انسان کا سوشل اینیمل ہونے کے باعث لوگوں سے دور رہنا بھی مشکل ہے تاہم ہمیں وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔ ایک دوسرے کے درمیان ایک خاص فاصلہ رکھیں تاکہ دیگر افراد متاثر نہ ہو سکیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیر اعظم نے راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کا اعلان کر دیا
فوج لاک ڈائون کیلئے تیار، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے دوبارہ خطاب کاامکان
جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس
وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں، لی جیان ژاؤ
تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ
افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں، عمران خان

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved