جنرل باجوہ کو 6ماہ کی توسیع ملنے کے بعد اچانک یہ کیا خبر آگئی ، ویڈیو لنک میں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے یہ دوسروں کی حق تلفی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگر میری رائے پوچھیں تو میں یہی کہوں گا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں

ہونی چاہئیے،کیونکہ ایکسٹینشن حق تلفی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین سال کی ملازمت کو واضح کرنا چاہئیے،آئین کے کے اندر ترمیم کرکے وہاں تین سال لکھنا چاہئیے۔اس کے بعد خدانخواستہ ایسی صورتحال پیدا ہو جائے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ضروری ہو تو میرے خیال میں ایک پارلیمانی کمیٹی کو اس معاملے کو دیکھنا چاہئیے۔ اور اگر وہ توسیع دیتی ہے تو اس پر بھی پابندی ہو کہ دو بار سے زیادہ توسیع نہیں ملنی چاہئیے۔۔جب کہ دوسری جانب آرمی چیف کی توسیع پر قانون سازی کیلئے 3 رکنی حکومتی کمیٹی قائم کردی گئی۔حکومت کو 6 ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کرنی ہے،۔یادرہے سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس معاملے پر چھ ماہ کے اندر قانون سازی کرنے کی ہدایت کی تھی اورکہاہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں

توسیع،دوبارہ تقرری اور مدت ملازمت کا تعین کیا جائے،آئین کے تحت صدرمملکت فوج کے سپریم کمانڈر کے طورپرآرمی چیف کی تقرری کرنے کے مجاز ہیں، آرمی چیف کی چھ ماہ کیلئے دوبارہ تعیناتی قانون سازی سے مشروط اور28 نومبر سے ہی شروع ہوگی۔
پی پی رہنما نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عالمی اقتصادی فورم میں عمران خان کا 14منٹ پر مشتمل خطاب ،صدر بورگے کی تعریف
جو کوئی نہ کرسکا وہ وزیراعظم عمران خان نے کردکھایا،کسانوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی
عمران اسمبلی میں پہلی دوستانہ تقریر کرلیتے تو حالات مختلف ہوتے، نعیم الحق
مخالفین کو اس حد تک نہیں گرنا چاہیئے، بشریٰ بی بی پر تنقید پر وزیراعظم دلبرداشتہ
کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف
وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کتنی ہے؟ اعداد و شمار جاری

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved