عثمان بزدار کا امتحان شروع ہونے کے دعوے لیکن درحقیقت وزیراعظم انہیں تبدیل کرنے جارہے ہیں یا نہیں؟ واضح کردیا

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلی بننے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ عثمان بزدار ہی مزید 4 سال وزیراعلی پنجاب رہے گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گڈ گورننس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گڈ گورننس پر فوکس کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ارکان اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سننے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائے اور پولیس کلچر کی تبدیلی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام پر ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی حقیقی تبدیلی لانے والی جماعت ہے۔ سابقہ دور حکومت میں 10 ارب ڈالر سود کی ادائیگیاں کرنا پڑی ہیں۔ ہم نے احساس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے اور یوتھ کو فوکس کر کے ترقیاتی منصوبے لانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے

نماز کی پابندی کے حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی ندیم قریشی کی تجویز کو زیر غور لانے کا فیصلہ کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عالمی اقتصادی فورم میں عمران خان کا 14منٹ پر مشتمل خطاب ،صدر بورگے کی تعریف
جو کوئی نہ کرسکا وہ وزیراعظم عمران خان نے کردکھایا،کسانوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی
عمران اسمبلی میں پہلی دوستانہ تقریر کرلیتے تو حالات مختلف ہوتے، نعیم الحق
مخالفین کو اس حد تک نہیں گرنا چاہیئے، بشریٰ بی بی پر تنقید پر وزیراعظم دلبرداشتہ
کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف
وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کتنی ہے؟ اعداد و شمار جاری

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved