فوج لاک ڈائون کیلئے تیار، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے دوبارہ خطاب کاامکان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے ملک میں لاک ڈاؤن نہ کرنے کے فیصلے کو لے کر ان پر کافی تنقید کی جارہی ہے،اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ساری ذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ کی ہوتی ہے، دوسرے تو صرف سمجھا سکتے ہیں اور مشورہ دے سکتے ہیں لیکن انہیں پریشرائز نہیں کیا

جاسکتا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میرے خیال سے فوج لاک ڈاؤن کے حق میں ہیں لیکن تیاری کے لئے وقت چاہیے ، اوروزیراعظم عمران خان نے دو دن بعد خطاب کا کہا ہے اس کا مطلب ہے کہ اس پر سوچ بچار کرنی ہے۔بندوبست کیے بغیر کوئی اقدام نہیں کیا جاسکتا،کراچی میں تو حالات ایسے ہوگئے تھے کہ وہاں پر لاک ڈاؤن کرنا ضروری ہو گیا تھا،سندھ حکومت جو اقدامات کر رہی ہے وہ درست ہیں۔جو کام اچھا کر رہا ہوں اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ فوج پر اعتبار رکھنا چاہیے۔جب بھی کوئی خاکی وردی والا کھڑا ہوتا ہے تو دو چیزیں ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ قانون کی پابندی کی جاتی ہے اور دوسرا لوگوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے کہ ہم محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 799 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 352 ، پنجاب میں 225، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 71، خیبر پختونخوا میں 31 جب کہ اسلام آباد میں 15 مریض موجود ہیں جب کہ 6 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

 

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیر اعظم نے راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کا اعلان کر دیا
فوج لاک ڈائون کیلئے تیار، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے دوبارہ خطاب کاامکان
جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس
وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں، لی جیان ژاؤ
تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ
افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں، عمران خان

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved