جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا نے پاکستان میں ٹڈی دل کی 2 دہائیوں کی بدترین صورتحال پر حکومت کو 2 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔کوریائی سفید کواک سونگ کیو کے مطابق ٹڈی دل کے نقصانات سے پریشان پاکستان کے کسانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کوریا کی حکومت نے ریلیف کے کاموں میں پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ یہ کوریا اور پاکستان کے درمیان باہمی زراعتی

تعاون کو بہتر بنانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی جس میں موجودہ پاکستان میں کوپیا سینٹر کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے۔یہ فنڈ اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) کے ذریعے پاکستان کو دی جائیں اور چھوٹے کسانوں تک جائیں گی جنہیں بحران کی وجہ سے غذائی قلت کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے۔ڈبلیو ایف پی اور ایف اے او مل کر پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے اور کنٹرول کے آپریشن میں تعاون کے منصوبے کو قائم کرنے کے لیے کے لیے کام کریں گے جس کا مقصد متعلقہ سرکاری محکموں اور متاثرہ علاقوں میں رہنے والے مقامی کسان برادری کی صلاحیت بڑھانا ہے۔ایف اے او کے نمائندہ برائے پاکستان مینا دولتچاہی کا کہنا تھا کہ موثر اقدامات سے غذائی تحفظ، نشونما اور مستحکم زراعت کو درپیش خدشات دور ہوں گے۔ڈبلیو ایف پی کی نمائندہ اور کنٹری ڈائریکٹر کرس کائی کا کہنا تھا کہ ہم کوریا کی بروقت مدد پر ان کے شکر گزار ہیں، ہماری ترجیح نہ صرف برادری کو ان کی فصلیں اور زندگی کو تحفظ کرنا ہے بلکہ انہیں واپس بحال کرنا بھی ہے تاکہ وہ مستقبل میں اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرسکیں،اس منصوبے پر عمل درآمد پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ اور ایگریکلچرل ڈپارٹمنٹ سمیت نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) اور صوبائی ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹیز کے اشتراک سے ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیر اعظم نے راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کا اعلان کر دیا
فوج لاک ڈائون کیلئے تیار، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے دوبارہ خطاب کاامکان
جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس
وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکر گزارہیں، لی جیان ژاؤ
تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ
افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں، عمران خان

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved