نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلافات کی باتیں بہت پرانی ہیں، حامد میر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامدمیر کہتے ہیں کہ اگر عمران خان آج وزیر اعظم ہیں تو اس کی وجہ صرف اورصرف شہبازشریف ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلافات کی باتیں تو بہت پرانی ہیں۔ میں یہ بات آپ کو بڑی ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ

اسٹیبلشمنٹ شہبازشریف کو سات سے آٹھ دفعہ وزیر اعظم بننے کی پیشکش کر چکی ہے۔ 2018کے الیکشن میں بھی اسٹیبلشمنٹ نے شہبازشریف کو وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی تھی لیکن اس کے بدلے میں یہ شرط عائد کی تھی وہ اپنے بھائی کی سیاست سے اعلان لاتعلقی کر دیں۔ تاہم شہبازشریف نے جواب دیا کہ انھیں ان کے بھائی کی پیٹھ میں چھریاں گھونپنے کا نہ کہا جائے وہ کسی بھی صورت میں اپنے بھائی سے الگ نہیں ہوسکتے کیونکہ جب وہ مرجائیں گے تو ان کے بچے دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے۔ جس کی بنا پر وہ وزیراعظم نہیں بنےاور عمران خان کے سر پر وزارت عظمیٰ کا تاج سج گیا ۔اور اب صرف ایک یا ڈیڑھ سال بعد اگر یہ کہا جائے کہ دونوں بھائیوں میں ایک دھرنے کو لے کر کوئی اختلافات ہیں تو میں تو ایسی باتوں کو درست نہیں سمجھتا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
23سالہ رفاقت کا اختتام
ترک صدر کے دورے کے دوران آرمی چیف اور عمران خان اکٹھے نظر کیوں نہ آئے، جانیں
اردوان پاکستان میں الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کیا بیان دیدیا
میں کرپٹ نہیں، جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے: وزیراعظم
ترک صدر کے ساتھ ترکی سرمایہ کار بھی صدر کے ساتھ ہیں
کشمیر ترکی کیلئے ایسا ہی ہے جیسا پاکستان کیلئے ، ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اہم خطا ب

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved