عمران خان کو معافی کی پیشکش کا مطلب۔عائشہ گلالئی کی نئی دھمکی ،تحریک انصاف بری طرح پھنس گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عائشہ گلالئی نے کہا ہے عمران خان کو معافی کی پیشکش کا مطلب یہ نہیں میرے پاس ثبوت نہیں‘ اپنے والد اور اپنا فون فرانزک ٹیسٹ کیلئے پیش کرتی ہوں۔ کمیٹی میں سب سامنے آجائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی امیر مقام اور گورنر خیبر پی کا موبائل بھی رکھ لے۔ پارلیمانی کمیٹی میں دودھ کا دودھ اور

پانی کا پانی ہو جائے گا۔ صباح نیوز کے مطابق عائشہ گلالئی وزیر نے کہا عائشہ احد ملک کی فریاد پی ٹی آئی کو اب نظر آئی ہے۔ فردوس عاشق اعوان اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے ساتھ بیٹھ کر منصوبے کے تحت پریس کانفرنس کرائی۔ اندازہ ہوا تحریک انصاف والے کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے پورے مافیا کا مقابلہ کر رہی ہوں۔ فواد چودھری گھٹیا زبان استعمال کرنے والے شخص ہیں، ایسی بات پر انہیں شرم آنی چاہئے اور معافی مانگنی چاہئے کیا وہ خواتین کو پیغام دے رہے ہیں ان کے ساتھ ایسا کچھ ہو جائے تو وہ خاموش ہو جائیں۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں عائشہ گلالئی نے کہا عائشہ احد کے ساتھ کوئی ایسا کام ہوا ہے تو ان کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے۔ میں چاہتی ہوں اسے انصاف ملے۔ میں نے اکیلے پریس کانفرنس کی تھی۔ آج تک میرے ساتھ کوئی پارٹی موجود ہے نہ کوئی شخص موجود ہے۔آن لائن کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی فیملی پشاور سے اسلام آباد منتقل ہو گئی ہے جبکہ عائشہ گلالئی کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیکورٹی کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے‘ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کلیرنس کے بعد انہیں کیپٹل سٹی پولیس دو اہلکار کی خدمات فراہم کریگی۔ ان کی چھوٹی بہن اور بین الاقوامی کھلاڑی ماریہ طور پہلے سے ہی اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں اور حیات آباد میں ان کے گھر پر تالہ لگا دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا پشاور شہر میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر عائشہ کی والدہ، والد اور گھر کے تین سے زائد مزید افراد گزشتہ روز پشاور سے اسلام آبادمنتقل ہو گئے ہیں‘ تاہم ان کی اسلام آباد منتقلی کے حوالے سے عائشہ گلالئی نے لاعلمی کا ا ظہار کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
آرمی چیف کے بعد وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات ،کس معاملےپرتبادلہ خیال ہوا،جانیں
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی کشمیرپر تقریر روکنےکی بھارتی وفد کی کوششیں ناکام ہوگئیں
سپریم کورٹ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے: وزیراعظم
سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن کیلئے روانہ
شہباز شریف جو ڈرامے کررہے ہیں قوم سب سمجھ چکی ہے، عمران خان اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، شہباز شریف جو ڈرامے کررہے ہیں قوم سب سمجھ چکی ہے، کہتے ہیں نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہوگا، 800 سے زائد قیدی جیلوں میں گزشتہ 10 سالوں میں مرچکے ہیں ان کا کون ذمہ دار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا ایمان ہے کہ پاکستان ایک عظیم قوم بنے گی اور وہ اس وقت بنے گی جب یہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑی ہوگی، مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف اور انسانیت پر رکھی گئی تھی، جو ریاست اپنے کمزور، غریب، بیواؤں، یتیموں پر رحم کرتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل جائے گا مگر نا انصافی کا نہیں۔

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved