حکومت نے صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے قانونی اصلاحات صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم نے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی، 8نے قوانین کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مختلف قانونی اصلاحات کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون

و انصا ف نے آرڈیننس تیار کرلیے ہیں۔وزرات قانون نے 6 نئے آرڈیننس کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔تمام آرڈیننس کی تفصیلات پیر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ان آرڈیننس میں دیوانی معاملات میں اصلاحات کیلئے آرڈیننس لایا جائے گا۔آرڈیننس کے ذریعے لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کی جائے گی۔خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈیننس لایا جائے گا۔سپریئرکورٹس آرڈربل 2019ء بھی نئے قوانین میں شامل ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔ہفتہ کو وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈارنے اہم ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو

کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے 17 اکتوبر کو پروگرام کے افتتاح کا فیصلہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبے سے لاکھوں نوجوان براہ راست مستفید ہو سکیں گے،وزیراعظم کی مشاورت سے لانچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبہ نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
آرمی چیف کے بعد وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات ،کس معاملےپرتبادلہ خیال ہوا،جانیں
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی کشمیرپر تقریر روکنےکی بھارتی وفد کی کوششیں ناکام ہوگئیں
سپریم کورٹ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے: وزیراعظم
سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن کیلئے روانہ
شہباز شریف جو ڈرامے کررہے ہیں قوم سب سمجھ چکی ہے، عمران خان اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، شہباز شریف جو ڈرامے کررہے ہیں قوم سب سمجھ چکی ہے، کہتے ہیں نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہوگا، 800 سے زائد قیدی جیلوں میں گزشتہ 10 سالوں میں مرچکے ہیں ان کا کون ذمہ دار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا ایمان ہے کہ پاکستان ایک عظیم قوم بنے گی اور وہ اس وقت بنے گی جب یہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑی ہوگی، مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف اور انسانیت پر رکھی گئی تھی، جو ریاست اپنے کمزور، غریب، بیواؤں، یتیموں پر رحم کرتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل جائے گا مگر نا انصافی کا نہیں۔

تازہ ترین ویڈیو
عمران خان کا سعودی ٹی وی کو انٹریو ، انہوںنے دنوں ملکوں بارے کیا کچھ کہا
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2019 pakistanlivenews.com. All Rights Reserved