میاں نواز شریف نے لیگی کارکنان کو تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لیگی کارکنان کو تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، تفصیلات کے مطابق منگل کو میاں نواز شریف نے راولپنڈی میں نون لیگ کے تنظیمی عہدیداران سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کیا، انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ پارٹی فیصلوں پر عمل درآمد

یقینی بناتے ہوئے ایک ماہ کے اندر تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے، انہوں نے کارکنان کو یقین دہانی کرائی کہ میں خود ، شہباز شریف ، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنا ء اللہ ، احسن اقبال ، حمزہ شہباز ، اویس لغاری اور دیگر پارٹی لیڈر آپ کے تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کریں گے ،اس موقع پر کارکنان کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے نعرے بھی لگائے گئے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us