انضمام الحق کو طبعیت سنبھلنے پرہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو طبیعت سنبھلنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر منتقل کر دیا گیا۔انضمام الحق کے منیجر کے مطابق وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ طبیعت میں بہتری کے باعث سابق کپتان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد وہ گھر چلے گئے۔انضمام الحق کے

مینیجر نے سابق کپتان کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ اداکیا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی ٹوئٹر پر انضمام الحق کے لیے دعا کی۔جبکہ لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھی انضمام الحق کو ایک حقیقی فائٹرقراردیتے ہوئے ان کے صحت یاب ہونے کی دعا کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us