شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے خلاف کسی جرم ، منی لانڈرنگ کی شہادت نہیں ملی، شاہد خاقان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ شہبازشریف اور سلیمان شہباز کے خلاف تین ملکوں میں کسی جرم اور منی لانڈرنگ کی کوئی شہادت نہیں ملی۔انھوںنے احسن اقبال ویگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے خلاف تین ملکوں میں کسی

جرم اور منی لانڈرنگ کی شہادت نہیں ملی، نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ میں ایک ادارہ ہے جو ہر معاملے کی بڑی سختی سے تفتیش کرتا ہے۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کرکے نہیں لیا گیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ان کے پاس شواہد ہیں کہ ایف آئی اے کے لوگ بھی جا کر ملتے رہے ہیں، یہ جھوٹے ثبوت دوسرے ملکوں کو دیتے ہیں کہ یہ ہم نے کر لیا ہے، یہ انتقام میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ انھیں ملک کی پرواہ نہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us